مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ کو گزشتہ روز عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے منبر اور گھر کے درمیان مسجد کے اس حصے کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ قرار دیا تھا۔ مسجد نبویؐ کے منبر اور حضرت عائشہؓ کے حجر کے درمیان واقع اس 22 میٹر لمبے اور 15 میٹر چوڑے حصے
کا کل رقبہ 230 مربع میٹرہے۔ عازمین حج و عمرہ مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران یہاں خشوع و خضوع کیساتھ نوافل ادا کرتے ہیں۔ مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے ترجمان عبدالواحد الحاطب کے مطابق مسجد نبویؐ کی صفائی باقاعدگی سے کی جاتی ہے جس کیلئے سینکڑوں افراد تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔